: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی،3مارچ(ایجسنی) سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا ہے کہ عرب دنیا اس وقت خطرناک سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے جن کا پورے عزم اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات تیونس میں عرب وزراء داخلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ "ان چیلنجوں کی کمان شرپسند بزدل عناصر کے
ہاتھ میں ہے جن کا مقصد عرب ممالک کو غیرمستحکم کرنا، ان کے وجود کو خطرے میں ڈالنا، ان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا، ان کی دولت پر قبضہ کرنا اور عرب دنیا کے شہریوں کو غربت، بھوک اور بیماری کے گورکھ دھندوں میں پھنسانا ہے۔ بعض عناصر مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو اپنے مقاصد پورا کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں جب کہ بعض عناصر سیاسی اور اقتصادی بنیادوں پر عوام میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں"۔